slotcosino Publish time 2025-12-28 04:24:05

حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کی تاریخ بھی بتادی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539845_2616381_1_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی اور معروف کانٹینٹ کریئیٹر تیمور اکبر (جنہیں مداح Taimoori کے نام سے جانتے ہیں) نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

جوڑے نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کی دلکش ویڈیو شیئر کی، جس میں کلاسک اور اولڈ اسکول انداز نمایاں تھا، ویڈیو میں حنا آفریدی بٹر یلو شلوار قمیض میں نہایت دلکش نظر آئیں، جبکہ تیمور اکبر نے سفید شرٹ میں سادہ مگر اسٹائلش لک مکمل کیا۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ بسم اللّٰہ کی جائے، جس نے اس خوبصورت آغاز کو مزید خاص بنا دیا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے آخر میں شادی کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے، جس کے مطابق دونوں آئندہ سال 2026 میں جنوری کی 16 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-04-27/1344586_110024_updates.jpg
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، میں نہیں چاہتی کہ کبھی اس مرحلے سے گزروں: حنا آفریدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ طلاق بیک وقت آزادی بھی ہے اور ناکامی بھی لیکن میں نہیں چاہتی کہ میں کبھی اس مرحلے سے گزروں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

منگنی کی خبر سامنے آتے ہی شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اداکارہ مایا علی، صبور علی، امر خان، زارا نور عباس اور دیگر نے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، وہ فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ملک کے نامور برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔

دوسری جانب، تیمور اکبر نے سوشل میڈیا پر اپنی تخلیقی ویڈیوز اور منفرد کانٹینٹ کے ذریعے ایک مضبوط فین بیس بنائی ہے۔
Pages: [1]
View full version: حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے منگنی کرلی، شادی کی تاریخ بھی بتادی