امریکی ٹی وی کا چائلڈ اسٹار سڑکوں پر لاوارث زندگی گزارنے پر مجبور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539947_3391806_star_updates.jpg—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی ٹی وی کے شو میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے والا فنکار کیلیفورنیا کی سڑکوں پر لاوارثوں کی طرح زندگی گزارتے دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹی وینکلوڈیئن کے مقبول شو میں مارٹن کوئرلی کا کردار ادا کرنے والے سابق چائلڈ اداکار ٹیلر چیس کو امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی سڑکوں پر بے گھر حالت میں دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
چیس نے 2004ء سے 2007ء تک نشر ہونے والے اس مشہور شو میں ڈیوون ورک ہائزر اور ڈینیئل کرٹس لی کے ساتھ کام کیا تھا۔
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515741_080348_updates.jpg
امریکی ٹی وی اینکر لائیو شو میں اپنی اہلیہ پر برس پڑا
امریکا میں یہ شٹ ڈاؤن سینیٹ کی جانب سے عارضی فنڈنگ بل مسترد کرنے کے بعد شروع ہوا، اس معاملے کا ڈیموکریٹس اور ریپبلکن نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ناظرین انہیں شو میں ایک خاموش اور سنجیدہ کردار کے طور پر یاد کرتے ہیں، جس کے باعث ان کی موجودہ حالت مداحوں کے لیے خاصی تکلیف دہ ثابت ہوئی۔
36 سالہ ٹیلر چیس کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں سڑک پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ٹیلر چیس بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس تھے جہاں کیمرہ تھامنے والے شخص سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خود تصدیق کی کہ وہ اسی نکلوڈیئن شو میں کام کر چکے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سابق چائلڈ اداکار کو شہرت کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر ایک نئی بحث چھڑ گئی، جبکہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکار کی مدد کے لیے چندہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے 1200 ڈالرز سے زائد رقم جمع ہوئی ہے۔
تاہم بعد ازاں یہ مہم ان کی والدہ نے بند کروا دی، جنہوں نے انکشاف کیا کہ ٹیلر بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہیں اور انہیں طویل المدتی علاج، استحکام اور رہائش کی ضرورت ہے، نہ کہ فوری مالی امداد کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-30/1505530_073739_updates.jpg
امریکی ٹی وی کی معروف اینکر 42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
سیلسٹ ولسن کی موت پر ان کی ساتھی اینکر میگن ویسٹ اور دیگر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکار کی والدہ نے بتایا کہ ٹیلر کو پیسے نہیں بلکہ طبی مدد کی ضرورت ہے، مگر وہ علاج سے انکار کرتے ہیں، وہ دواؤں کے لیے رقم سنبھال نہیں سکتے اور ان کے فون بھی جلدی گم ہو جاتے ہیں۔
ساتھی اداکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلر کو بہتر راستے پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Pages:
[1]