دھریندر کے حوالے سے اندھے پیروکار بہت زیادہ پاگل ہو گئے، دھرو راٹھی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539949_1595508_dhuru_updates.jpgاسکرین گریب یوٹیوببھارت کے معروف یوٹیوبر و کنٹینٹ کری ایٹر دھرو راٹھی کا کہنا ہے کہ مجھے ٹرول کرنے کے لیے ٹیکس بھرنا پڑے گا اور میرے چینل پر سبسکرائبرز کو بڑھانا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا فلم دھریندر کے حوالے سے اندھے پیروکار بہت زیادہ پاگل ہو گئے ہیں۔
دھرو راٹھی نے کہا کہ دھریندر کو بے نقاب کرنے کے بعد یہ سب میرے پیچھے لگ گئے ہیں اور اجتماعی طور پر میرے حوالے سے منفی تبصرے کر رہے ہیں جبکہ لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ میری ویڈیو کو جا کر ڈس لائیک کرو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539624_062608_updates.jpg
میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی
دھرو راٹھی نے مزید کہا کہ میں نے ویڈیو میں اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے، صرف سبسکرائبر ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یوٹیوبر نے کہا کہ ٹرولز کے آئی ٹی سیل کے اتنی بڑی تعداد میں پیچھے لگنے کے باوجود میری ویڈیو پر لائیکس ڈس لائیکس سے زیادہ ہیں، 90 فیصد لائیکس اور 10 فیصد ڈس لائیکس ہیں۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب اسٹوڈیو پر لائیک اور ڈس لائیکس کرنے والوں کا ڈیٹا بھی دکھایا، جس میں انہوں نے بتایا کہ میری ویڈیو پر 5 لاکھ سے زیادہ لائیکس ملے ہیں جبکہ 50 ہزار ڈس لائیکس آئے ہیں۔
دھرو راٹھی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر 10 فیصد لوگ اجتماعی طور پر ہنگامہ کریں تو وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ ویڈیو کی مخالفت کر رہے ہیں، جن سیلیبرٹیز اور انفلوئنسر کو اس کا علم نہیں ہوتا وہ سوچنے لگتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے، میری آڈیئنس ہی مجھے گالیاں دے رہی ہے اور پھر وہ ڈر کے مارے اپنی پوسٹ یا ویڈیو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539399_115052_updates.jpg
دھریندر میں دکھایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں کریمنل کو نوکری دیتی ہیں: دھرو راٹھی
بھارت کے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی حقیقت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یوٹیوبر نے کہا کہ فلم چاہے جتنی بھی ہٹ ہو جائے مگر اس سے لوگوں کو حقیقت کا پتہ چل گیا ہے اور فلم کے ڈائریکٹر ادیتیا دھر کو بھی لوگ پہچان چکے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ دھرو راٹھی نے بالی ووڈ کی متنازع فلم دھریندر کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے مکمل پروپیگنڈا فلم قرار دیا تھا، جس کے بعد بڑی تعداد میں بی جے پی کے حمایت یافتہ آئی ٹی سیلز کی جانب سے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ روزیوٹیوبر نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام اندھے پیروکاروں اور سوشل میڈیا سیل کے ٹرولز کو کہنا چاہوں گا کہ آپ لوگ جلد سے جلد میرے چینل کو پروان چڑھائیں، اگر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے چینل کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔
Pages:
[1]