slotcosino Publish time 2025-12-28 05:00:57

معاشی بے یقینی کے سبب چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541406_6225567_News2_updates.jpg
---فائل فوٹو

گزشتہ روز عالمی منڈی میں معاشی بےیقینی کے سبب چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی پہلی بار 75 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی۔

’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سونا اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

اسپاٹ چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 74.52 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے دوران چاندی کی مجموعی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون کے اختتام کے بعد چاندی کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541121_032428_updates.jpg
فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

عالمی بازار میں سونے کا بھاو 5 ڈالر اضافے سے 4510 ڈالر فی اونس ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4,505.30 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت 4,530.60 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔

پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور 2025ء کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 158 فیصد اضافہ ہوا۔

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں 1979ء کے بعد رواں سال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: معاشی بے یقینی کے سبب چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر