slotcosino Publish time 2025-12-28 05:01:01

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی تدفین کراچی میں کردی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541496_5534178_shum_updates.jpgتصویر: این این آئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی نماز جنازہ کراچی کی رحمانیہ مسجد میں ادائیگی کے بعد سوسائٹی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران فاروق کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-19/1539115_083336_updates.jpg
ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ لندن میں انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران فاروق کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، انیس قائم خانی سمیت دیگر موجود تھے۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی تدفین سوسائٹی قبرستان میں کردی گئی۔

گزشتہ روز شمائلہ عمران فاروق کی میت لندن سے استنبول کے راستے کراچی پہنچائی گئی۔

شمائلہ عمران فاروق 19 دسمبر کو لندن کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے ایجویئر، برطانیہ میں ہونے والے بہیمانہ قتل کے ٹھیک 11 سال بعد 18 ستمبر 2021ء کو ان کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق کو لندن کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-09-16/1136691_112844_updates.jpg
متحدہ نے ڈاکٹر عمران فاروق کو بھلا دیا، شمائلہ عمران کا شکوہ

شمائلہ عمران نے کہا کہ کینسرکی مریضہ ہوں، دو بیٹوں کےساتھ ایک کمرے کے فلیٹ میں رہنے پر مجبور ہوں، کہاں ہیں ایم کیو ایم والے جو شہدا کی فیملی کو بھول گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

’جیو نیوز‘ کی خبر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عمران فاروق کی بیوہ بولنے سے قاصر تھیں، ان کے بائیں کان کی قوت سماعت ختم ہو گئی تھی اور نظامِ ہضم شدید طور پر متاثر تھا۔

شمائلہ اور ان کے 2 بیٹوں عالی شان فاروق اور وجدان فاروق کو ایم کیو ایم لندن ونگ، اس کے پاکستان کے دھڑوں، لندن یا پاکستان کے کسی بھی رہنما بشمول وہ لوگ جو پاکستان میں وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، کسی نے بھی مدد فراہم نہیں کی۔

2020ء میں پاکستان کی ایک عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو 2010ء میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے فائل بند کر دی تھی لیکن شمائلہ عمران فاروق اور ان کے 2 بیٹوں کے لیے زندگی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گئی تھی۔

شمائلہ کو درپیش بیماریوں میں چوتھے مرحلے کا کینسر شامل تھا جبکہ انہیں 16 ستمبر 2010ء کی شام لندن میں اپنے شوہر کے قتل کا صدمے بھی تھا، جس کے بعد ان کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2021-09-18/986012_055434_updates.jpg
ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ لندن کے ایک ہسپتال میں داخل

لندن متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شمائلہ کے خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم لندن نے شمائلہ اور ان کے بیٹوں کے ساتھ ہر قسم کا رابطہ بند کر دیا تھا، انہوں نے 1 سال سے زیادہ عرصے سے بات نہیں کی تھی اور ان کے بیٹوں کو کسی قسم کی مالی مدد فراہم نہیں کی گئی تھی۔

شمائلہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ کینسر کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے میں تنہا رہ گئی ہوں، مجھے اور میرے بیٹوں کو بھلا دیا گیا ہے۔

کچھ سال قبل خبر آئی تھی کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ ایک گروسری شاپ کے اوپر چھوٹے سے ایک بیڈروم کے فلیٹ میں رہتی ہیں، جو مقامی کونسل نے فراہم کیا ہے۔
عمران فاروق قتل کیس

50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کیا گیا تھا، ان کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں بھی چلتا رہا، جب کہ لندن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ اب تک ان کے قاتل پکڑنے میں ناکام ہے۔

ایف آئی اے نے 2015ء میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

کیس میں محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور ملزم کاشف خان کامران کی موت واقع ہو چکی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی تدفین کراچی میں کردی گئی