ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516541_8002840_PakIndWomenTeam_updates.jpg—فائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے چھٹے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 88 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی سدرہ امین نے 81، نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکی۔
بھارت کی کرانتی گاؤڈ اور دپتی شرما نے 3، 3 جبکہ سنہے رانا نے 2 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں 406 رنز بنے ہیں، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے میچز کا بڑا ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516557_045238_updates.jpg
بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ بھی سیاست کی نذر کر دیا
بھارت نے ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان ویمنز ٹیم نے 1 روزہ کرکٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہے، بھارت کی طرف سے ہرلین دیول نے 46 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔
پاکستانی بولر ڈائنا بیگ نے 4، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے 2، 2 جبکہ نشرح سدھو اور رامین شمیم نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، فاطمہ ثناء نے اس موقع پر کہا تھا کہ کوالیفائر میں اچھا کیا آج بھی بہتر پرفارم کریں گے۔
Pages:
[1]