مہربانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541671_1837134_1_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیاپاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔
مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، مہربانو ایک باصلاحیت اور جرات مند پاکستانی اداکارہ ہیں، جو ڈراموں اور فلموں میں اپنے بے خوف کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
یہ انکشاف انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران کیا، جہاں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے سادہ اور دو ٹوک جواب دیا نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541671_8010727_Untitled-1_updates.jpg
ان کے اس مختصر مگر واضح جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے جو سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں شدت اختیار کر چکی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-30/1485925_125336_updates.jpg
مہربانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف
انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں کئی معروف اداکاروں کو باڈی اوڈور یعنی جسم سے آنے والی بدبو کا مسئلہ ہوتا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی سے متعلق تمام تصاویر اچانک غائب ہوگئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔
عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور اظہارِ خیال میں بے باک مہربانو کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔
Pages:
[1]