ایم سی جی کیوریٹر کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541673_7627231_mt_updates.jpgفوٹو: بشکریہ کرک انفومیلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی پچ پر حیرانگی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 2 دن میں ٹیسٹ میچ ختم ہونے کی وجہ سے ایم سی جی کی پچ بہت زیادہ زیرِ بحث ہے اور میلبرن کرکٹ کلب اور کیوریٹر کو پچ کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایم سی جی کی پچ بنانے والے کیوریٹر میتھیو پیج نے ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی جی کی پچ کے باعث بہت زیادہ حیرانگی کے عالم میں ہوں، میں اس طرح کے ٹیسٹ میچ کا کبھی حصہ نہیں رہا اور امید ہے آئندہ بھی نہیں ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ چوتھے اور پانچویں روز تک بیٹ اور بال میں توازن برقرار رہے، ہمیں بڑی مایوسی ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ صرف دو دن رہا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ایم سی سی اسٹیورٹ فوکس نے کیوریٹر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 8 برس پہلے میتھیو پیچ کی خدمات حاصل کیں وہ ملک کا ایک بہترین کیوریٹر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میتھیو پیج کی صلاحیت پر یقین ہے اور رہے گا، کیوریٹر اور ان کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ہے، کیوریٹر میچ جلدی ختم ہونے پر مایوس ہے اس نے اسکی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541455_031648_updates.jpg
کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی: آسٹریلوی میڈیاhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک اندازے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دو دن میں ختم ہونے کی وجہ سے 10 ملین ڈالرز سے زائد کے ریونیو کا نقصان ہوا ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز 90 ہزار تماشائیوں نے میچ دیکھنے آنا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تیسرے اور چوتھے روز کے ٹکٹ آٹومیٹک طریقے سے فینز کو واپس کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ بھی 2 روز میں ختم ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو 4 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔
Pages:
[1]