slotcosino Publish time 2025-12-28 20:37:06

پی ٹی آئی انتہا پسندی چھوڑ دے، یہ ان کیلئے بہتر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541701_2528521_lawl_updates.jpgفائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ انتہا پسندی چھوڑ دے، یہ پی ٹی آئی اور ان کے کارکنوں کے لیے بہتر ہوگا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی شدت پسندی کی سیاست چھوڑ دے اس سے ملکی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، انتہا پسندی کی سیاست کی جائے تو جواب میں سختی پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کی گرفتاری اور کیس پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہ کریں، پیپلز پارٹی اگر یہ قدم اٹھاتی تو پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا حشر کیا جاتا، ان کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539896_124438_updates.jpg
پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی راستے نکالنے چاہئیں، سیاست کے لیے مزید گنجائش نکلنا ملک کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بی کی برسی پر وفد بھیجنے پر وزیراعظم اور میاں نواز شریف کے شکرگزار ہیں، سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقا کے لیے سیاسی حل نکالنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنا نقطہ نظر رکھتی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے عوام کو بہتر سہولت دلا سکتے ہیں، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دیتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق کو معاشی بحران ایڈریس کرنا ہے تو اہم کردار پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہوسکتا ہے، وفاق کو سندھ حکومت کے پبلک پارٹنر شپ سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وہ کام کر رہی ہے جو دیگر صوبوں میں نہیں ہو رہے، مریضوں کو سو فیصد مفت طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، بچوں کو عالمی معیار کے مطابق مفت طبی سہولت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے بعد بچوں کی سب سے کم شرح اموات سندھ میں ہے، بچوں کی زندگی بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ طبی میدان میں سندھ کی سہولت کا کوئی مقابلہ نہیں، سندھ میں عالمی معیار کے صحت کے مراکز قائم کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی انتہا پسندی چھوڑ دے، یہ ان کیلئے بہتر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری