فرانسیسی سنیما کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں چل بسیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541717_6372927_badi_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا
فرانسیسی سنیما کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کی فاؤنڈیشن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو جاری بیان میں کی۔
بریژیت باغدو1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں، انہوں نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524503_063246_updates.jpg
بھارتی اداکارہ بچوں کو یرغمال بنانیوالے شخص کے جال میں پھنسنے سے بال بال بچ گئی
اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے پہلی بار روہت آریا نے 4 اکتوبر کو رابطہ کیا اور 23 اکتوبر کو ملاقات کی پیشکش کی، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فرانس میں محض “بی بی” کے نام سے پہچانی جانے والی بریژیت باغدو نے اس دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کی۔
اداکاری سے 39 برس کی عمر میں کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بریژیت باغدو نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518251_071059_updates.jpg
خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے امریکی اداکارہ کی موت، بیوٹیشن مجرم قرار
55 سالہ لیبی ایڈمے کو بغیر لائسنس کے طبّی عمل کے الزامات میں سزا سنائی گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں کے تحفظ کی عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی، اگرچہ بعض بیانات اور سیاسی وابستگیوں کے باعث وہ تنازعات کا شکار بھی رہیں۔
28 ستمبر 1934 کو پیرس میں پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ ان کا شمار 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے۔
Pages:
[1]