slotcosino Publish time 2025-12-28 23:12:53

طاہر اشرفی نے ملا ملٹری الائنس کے سیاسی طنز کا جواب دے دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541719_8509269_TahirAshrafi_updates.jpg

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے ملا ملٹری الائنس کے سیاسی طنز کا جواب دے دیا۔

جھنگ میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ملا ملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں، اللّٰہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مورخ صدیوں تک لکھتا رہے گا، دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پر گرتے دیکھے، پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 70 فیصد حملوں میں افغانی ملوث ہیں، پاک فوج اور قوم مل کر دہشت گردی کو ختم کریں گے۔

مولانا طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے سے 6 گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے، فضل الرحمان ن لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: طاہر اشرفی نے ملا ملٹری الائنس کے سیاسی طنز کا جواب دے دیا