امریکی سرمایہ کار کی عالیشان گھر میں درجنوں خواتین سے زیادتی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516585_6060358_robin_updates.jpg—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
امریکا کے بڑے سرمایہ کار پر اپنے عالیشان گھر میں درجنوں خواتین کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی عدالت میں سابق وال اسٹریٹ فنانسر ہاورڈ روبن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مین ہٹن میں اپنے ایک عالیشان اپارٹمنٹ کو عیاشی کے اڈے میں تبدیل کر رکھا تھا، جہاں وہ مبینہ طور پر خواتین پر تشدد کرنے کے ساتھ انہیں زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے۔
استغاثہ نے بتایا کہ روبن اور ان کی معاون جینیفر پاورز نے 2009ء سے 2019ء تک تقریباً 10 لاکھ ڈالرز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلایا، جس میں خواتین کو جھوٹے بہانوں سے وہاں لایا جاتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516296_061907_updates.jpg
امریکا: خاتون ٹیچر کا اسکول پرنسپل سے افیئر سامنے آنے کے بعد سابق شوہر کے گھر پر فائرنگ
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون ٹیچر کے سابق شوہر کے گھر پر نامعلوم شخص نے 6 گولیاں چلائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دستاویزات کے مطابق 70 سالہ ہاورڈ روبن کے اپارٹمنٹ میں ایک سرخ رنگ کا کمرہ بنایا گیا تھا جس میں بیڑیوں، زنجیروں، ماسک اور دیگر تشدد کے آلات رکھے گئے تھے۔
متاثرہخواتین کا کہنا ہے کہ انہیں منشیات یا شراب پلا کر بے ہوش کیا جاتا اور پھر اذیت دی جاتی تھی۔
خواتین کو جھوٹے بہانوں سے بلایا جاتا تھا، بعض اوقات ان سے ماڈلنگ یا سوشل ایونٹس کا وعدہ کیا جاتا تھا، پھر انہیں شراب یا نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا جاتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514482_070716_updates.jpg
بھارت: 20 لڑکیوں سے زیادتی کرنیوالا ہندو مذہب کا روحانی پیشوا گرفتار
بھارت میں 20 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور 20 کروڑ روپے کا غبن کرنے والے مذہبی رہنما سوامی چیتنیانند سرسوتی کو گرفتار کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب ہاورڈ روبن جو کبھی ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس کے ادارے میں کام کرتے تھے، انہوں نے ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دینے کی درخواست دی ہے، جبکہ ان کی معاون پاورز نے بھی جرم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی ضمانت کروالی ہے، دونوں پر جنسی اسمگلنگ، جسمانی تشدد اور مجرمانہ استحصال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
عدالتی کارروائی 20 اکتوبر کو دوبارہ شروع ہو گی۔
امریکی میڈیا کے مطابقہاورڈ روبن کی شناخت ایک کامیاب سرمایہ کار کے طور پر تھی، 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں انہوں نے بڑے مالیاتی اداروں میں کام کرنے کے دوران کروڑوں ڈالرز کمائے۔
Pages:
[1]