slotcosino Publish time 2025-12-29 00:30:54

بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541731_1350268_ISPR1_updates.jpg

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

فورسز کو اطلاع ملی کہ قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردموجود ہیں، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک