slotcosino Publish time 2025-10-14 14:24:04

پاکستان وویمنز ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519387_198157_02_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔

ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نےشوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس، دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان وویمنز ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے