شلپا شیٹی نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517229_1543564_Shilpa-Shetty_updates.jpgبالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹیبالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 60 کڑوڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے بیان ممبئی پولیس کو ریکارڈ کروادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم اسٹاراور کاروباری شخصیت شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کے اکانومک اوفینس ونگ(EOW) کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروایا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اداکارہ نے ساڑھے 4 گھنٹے تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-06-27/1364411_015118_updates.jpg
شلپا شیٹی اور راج کندرا نے گولڈ اسکیم فراڈ کے الزام پر خاموشی توڑ دی
بھارتی معروف جوڑی، اداکارہ شلپا شیٹی اور اُن کے تاجر شوہر، راج کندرا نے گولڈ اسکیم میں فراڈ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ای او ڈبلیو اہلکار نے بتایا پولیس نے اداکارہ کے گھر جاکر بھی معاملے کے حوالے تفتیش کی جس میں شلپا شیٹی نے اپنی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں ہونے والی مبینہ مشکوک ٹرانزایکشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انکوئری کے دوران شلپا شیٹی نے کئی اہم دستاویزات فراہم کیں جن کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکارہ شلپا شیٹی اور انکے شوہر کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Pages:
[1]