slotcosino Publish time 2025-12-29 05:04:04

بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو ہرا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541754_8508205_BBL_updates.jpg

بگ بیش ٹی 20 لیگ (بی بی ایل) میں حارث رؤف کی میلبرن اسٹارز نے شاداب خان کی سڈنی تھنڈرز کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔

کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

سڈنی تھنڈرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز کی آخری گیند پر 128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شاداب خان نے سب سے زیادہ 25 رنز اسکور کیے، میتھیو جائکز نے 24 اور سیم بلنگز نے23رنز بنائے۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے29رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل ویپسن، پیٹر سڈل اور مارکوس اسٹوئنس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں میلبررن اسٹارز نے ہدف پورے 14 اوورز میں حاصل کرلیا، جو کلارک نے 60 رنز بنائے جبکہ گلین میکس ویل 20 گیندوں پر 39 اور سیم ہارپر 29 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
Pages: [1]
View full version: بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو ہرا دیا