slotcosino Publish time 2025-12-29 05:04:05

بھارت: نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر خودکشی کرلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541753_5146479_copl_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 1 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر کر کے مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے ایک ہوٹل میں خودکشی کر لی۔

اس کی والدہ جو اس کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، نے بھی خودکشی کی کوشش کی اور اس وقت تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535659_094931_updates.jpg
بھارت: ماں اور نانی نے 14 سالہ بچے کو زہر دیکر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاندان شدید مالی دباؤ اور قرض میں ڈوبا ہوا تھا، جس کے سبب انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کے مطابق 36 سالہ سورج شیوانا نے ہفتے کے روز ناگپور کے وارڈھا روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔

یہ واقعہ اس کی 26 سالہ اہلیہ گنوی کی بنگلورو میں خودکشی کے صرف 2 دن بعد پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق سورج شیوانا کی بیوی گنوی نے منگل کو خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں برین ڈیڈ قرار دے کر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور وہ جمعرات کو دم توڑ گئی۔

خاتونکی موت کے بعد والدین کی شکایت پر سورج شیوانا اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532392_112839_updates.jpg
بھارت: سسرالیوں کے مظالم کی شکار خاتون نے شادی کے 6 ماہ بعد ہی خودکشی کرلی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے نیہا کے شوہر اور اس کے خاندان کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوئی تھی اور وہ ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے تھے، تاہم مبینہ گھریلو تنازع کے باعث سفر ادھورا چھوڑ کر واپس آ گئے۔

گنوی کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ سسرال میں انہیں ذلت اور مسترد کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی بیٹی کو واپس گھر لے آئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530529_075730_updates.jpg
بھارت: استاد کے تشدد اور ہراسانی سے تنگ آکر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 16 نومبر کو پیش آیا، طالبہ اپنے گھر پر مردہ حالت میں ملی اور اس کی نوٹ بک میں ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام ملا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گنوی کی موت کے بعد بنگلورو میں احتجاج اور قانونی کارروائی کے دباؤ کے درمیان سورج اور اس کی والدہ جینتی ناگپور چلے گئے، جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سورج کے بھائی سنجے شیوانا نے ناگپور پولیس کو ہوٹل میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق سورج کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جبکہ اس کی والدہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر خودکشی کرلی