slotcosino Publish time 2025-12-29 05:04:06

کوئٹہ: مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541759_4895472_wintr_updates.jpgفائل فوٹو

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،بلوچستان کے 23 اضلاع میں 29 سے 31 دسمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہکوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل میں بارش کا امکان بتایا جارہا ہے۔

کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک، خاران میں بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: کوئٹہ: مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان