حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنا امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ ہے، سربراہ حزب اللّٰہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541927_3409017_Hizullah-Chief-Naeem-Qasim_updates.jpgسربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل خود جنگ بندی منصوبے کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکا اور اسرائیل حزب اللّٰہ کو غیرمسلح کرنے کا منصوبہ بنائے بیٹھے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نومبر 2024 سے لے کر آج تک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتا رہتا ہے تو لبنان کی حکومت پر بھی لازم نہیں کہ وہ امن معاہدے پر عمل درآمد کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی تعیناتی کے لیے ایک ہی شرط کو پورا کرنا لازم ہے کہ اسرائیلی جنگ بندی پر عمل درآمد کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-29/1405770_050542_updates.jpg
حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کون ہیں؟
نعیم قاسم نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز امل موومنٹ سے کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ دریائے لیتانی کے جنوب میں لبنانی فوج کے تعینات کیے جانے کے لیے ضروری تھا اسرائیل جارحیت روکے تاکہ قیدیوں کی رہائی، علاقے سے انخلاء اور تعمیر نو کا کام شروع کیا جاسکے۔
Pages:
[1]