پنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ 2025 کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541941_5131216_01_updates.jpg—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ میں پنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ 2025 کے خلاف آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان آج درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود اور اعجاز شفیع نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جائیداد سے متعلق اختیارات انتظامیہ کو دے کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی میں فریقین کو وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540554_121302_updates.jpg
پنجاب پراپرٹی ایکٹ معطل: پاکستان بار کونسل کا عدالت سے اظہار یکجہتی، وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تنقید
پاکستان بار کونسل نے پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کی معطلی کا خیرمقدم، عدالت سے اظہارِ یکجہتی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ٹی آئی کے اراکین نے درخواست میں کہا ہے کہ سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کرنا آئین سے متصادم اقدام ہے، ایگزیکٹو اور عدالتی اختیارات کو یکجا کرنا عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پراپرٹی اونرشپ ایکٹ اور اس کے تحت ہونے والے اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
Pages:
[1]