ہالی ووڈ اسٹار کا شاہ رخ خان کو زبردست خراجِ تحسین، ٹام کروز اور رونالڈو سے موازنہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541944_8025874_1_updates.jpgفائل فوٹوبالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مقبولیت کا لوہا منوا گئے ہیں۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کے میزبان، نیز بروکلین نائن نائن کے اسٹار ٹیری کروز نے شاہ رخ خان کے کام اور شہرت کی کھل کر تعریف کی ہے۔
57 سالہ امریکی اداکار ٹیری کروز نے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھارتی فلم کی منصوبہ بندی میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شاہ رخ خان کی شہرت کا موازنہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز اور عالمی فٹبال آئیکون کرسٹیانو رونالڈو سے کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536564_012306_updates.jpg
شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ اسٹائلش لوگوں کی فہرست میں شامل
نیویارک ٹائمز نے اپنی 2025 کی 67 افراد پر مبنی سب سے زیادہ اسٹائلش شخصیات کی فہرست جاری کر دی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک موقع پر گفتگو کے دوران ٹیری کروز نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ شاہ رخ خان کے کام اور ان کی فلموں کی تعریف کرتے ہیں، یہاں بڑے پیمانے پر شاندار میوزیکل پرفارمنسز کو جس خوبصورتی سے فلموں میں شامل کیا جاتا ہے، وہ امریکی فلموں میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
ٹیری کروز نے شاہ رخ خان کو ایک سپر انٹرنیشنل اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مقبولیت ٹام کروز جیسی ہے اور انہوں نے بھارتی ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں متعارف کروایا ہے، شاہ رخ خان کا نام اور برانڈ بھی ٹام کروز اور کرسٹیانو رونالڈو جتنا ہی طاقتور اور بااثر ہے۔
Pages:
[1]