slotcosino Publish time 2025-12-29 15:28:04

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541943_9596300_rth_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔

کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ اتوار کو ملک کے مغربی ساحل پر کیا گیا۔ کم جونگ اُن نے لانچنگ ڈرل کی نگرانی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541058_103800_updates.jpg
شمالی کوریا کی پہلی ایٹمی آبدوز کی نئی تصاویر جاری

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اِن تصاویر میں کم جونگ اُن کو آبدوز میں گائیڈڈ میزائل کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیان کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے پیش نظر یہ اپنے دفاع کی ایک ذمہ دارانہ مشق ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ اپنی پہلی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کی تصاویر جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ