اپوزیشن رہنما کو نوبیل انعام کیوں دیا؟ وینزویلا ناروے پر برہم، سفارتخانہ بھی بند
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519382_1134_Venezuela-President-Maduro-and-Nobel-Prize-winner-Leader-Maria_updates.jpg—فائل فوٹو
ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وینزویلا کی حکومت نے اسکینڈیوین ملک میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وینزیلا کی حکومت نے اپنی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا کو نوبیل امن پرائز دینے کے اگلے روز دارالحکومت اوسلو میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518225_021406_updates.jpg
امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام
رواں سال کے لیے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نارویجن وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ناروے اختلاف کے باوجود وینزویلا کے ساتھ گفت و شنید کے لیے تیار ہے، ہم بات چیت کو کھلا رکھنے کے خواہش مند ہیں اور اسی انداز سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
Pages:
[1]