اداکاری سے زیادہ کاروبار مجھے مطمئن کرتا ہے: کومل عزیز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541982_8903531_8_updates.jpgفائل فوٹوپاکستانی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی بدلتی ترجیحات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکاری کے مقابلے میں کاروبار انہیں زیادہ متاثر اور متحرک کرتا ہے۔
یہ گفتگو انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران سامنے آئی، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اداکاری میں زیادہ مزہ آتا تھا یا اپنے کاروبار میں؟
کومل عزیز نے پُراعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوانی کے دنوں میں اداکاری بھی بےحد دلچسپ تھی، شوبز کی چکاچوند، میک اپ، ملبوسات اور گلیمر اُس وقت بہت اچھا لگتا تھا، مگر اب میں بڑی ہوچکی ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-31/1505729_125916_updates.jpg
کومل عزیز نے شوبز کو خیرباد کہنے کی اصل وجوہات بتادیں
اداکارہ نے کہا کہ شوبز کے اوقاتِ کار غیر انسانی ہیں، پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر ماحول میرے لیے قابلِ قبول نہیں تھا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ کومل عزیز خان نے اپنے ٹی وی کیریئر میں کئی نمایاں کردار ادا کیے، بعد ازاں اداکاری کے ساتھ ساتھ کومل عزیز نے خود کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی منوایا۔ وہ اپنے فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ کی بانی ہیں اور اسٹریٹجی، مسئلہ حل کرنے اور طویل مدتی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔
Pages:
[1]