slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:52

’اسرائیلی جیل میں ٹوائلٹ کا پانی پینا پڑا‘: رہا ہونیوالی صمود فوٹیلا کی بہنوں نے ظلم کی داستان سنا دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516604_7290271_sister_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حراست میں تشدد اور بدسلوکی کے مزید انکشافات سامنے آ گئے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کی رکن ملائیشیا کی 2 گلوکارہ و اداکارو بہنیں حلیزہ ہلمی اور حضوانی ہلمی نے اسرائیلی حراست میں اپنے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515724_051924_updates.jpg
اسرائیلی فورسز نے تمام امدادی کشتیوں کو قبضے لے لیا، گریٹا تھنبرگ سمیت 200 ارکان گرفتار

صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک کشتی Mikeno غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں بہنوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے جہاز پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا اور بعد ازاں قید کے دوران انہیں بے انتہا ذلت اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

حضوانی ہلمی نے کہا کہ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ہم نے ٹوائلٹ کے پانی سے پیاس بجھائی؟ کچھ لوگ سخت بیمار ہو گئے، لیکن اسرائیلی کہنے لگے اگر وہ مرے نہیں تو میرا مسئلہ نہیں ہے۔

حلیزہ ہلمی نے بتایا کہ انہیں 3 دن تک کھانا نہیں دیا گیا، میں نے آخری بار یکم اکتوبر کو کچھ کھایا تھا۔ آج مجھے پہلی خوراک ملی ہے، 3 دن تک میں نے صرف ٹوائلٹ کے پانی سے گزارا کیا۔

اسرائیل کی جانب سے حراست میں لیے گئے 137 کارکنان میں 23 ملیشین اور 36 ترک شہری شامل تھے۔

یہ تمام افراد ہفتے کے روز استنبول ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شامل مزید 29 کارکنوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، اب تک 450 سے زائد گرفتار شدہ کارکنوں میں سے 170 کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’اسرائیلی جیل میں ٹوائلٹ کا پانی پینا پڑا‘: رہا ہونیوالی صمود فوٹیلا کی بہنوں نے ظلم کی داستان سنا دی