نورفوک میں کار حادثہ پر ہینڈ گن لے کر نکلنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542033_2041721_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔انگلینڈ کی کاؤنٹی نورفوک میں کار حادثے پر ہینڈ گن لے کر نکلنے والے کو پولیس نے گولی مار دی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب دو گاڑیوں کے حادثہ کے بعد ایک ڈرائیور گاڑی سے گن لے کر نکلا تو پولیس کو بلایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کے قریب سے گولی مارنے سے مذکورہ شخص ہلاک گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نورفوک پولیس نے معاملہ انڈیپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کے سپرد کر دیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Pages:
[1]