slotcosino Publish time 2025-12-29 23:55:02

راولپنڈی میں سپر فلو انفلوئنزا سے متاثرہ مریض سامنے آنے لگے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542044_1034445_Super-flu-influenza_updates.jpg

راولپنڈی میں سپر فلو انفلوئنزا سے متاثرہ مریض سامنے آنے لگے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں ماہ 22 مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی گئی، 4 مریضوں میں سپر انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ 3 مریض راولپنڈی اور ایک مری سے رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق سپر انفلوئنزا سے متاثرہ تمام مریض علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع راولپنڈی میں سپر انفلوئنزا کا پھیلاؤ فی الوقت محدود ہے، تاہم اس سے بچنے کے لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Pages: [1]
View full version: راولپنڈی میں سپر فلو انفلوئنزا سے متاثرہ مریض سامنے آنے لگے