slotcosino Publish time 2025-12-29 23:55:03

بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما نے میچ کے دوران بے ساختہ گالی دے دی ، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542039_3654920_vishnavi_updates.jpgاسکرین گریب

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما نے سری لنکا کے خلاف میچ میں کیمرے کے سامنے بے ساختہ گالی دے دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ویمن کرکٹکی نوجوان کھلاڑی بائیں ہاتھ کی اسپنر ویشنوی شرما نے نہ صرف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ میدان میں ایک دلچسپ لمحے کی وجہ سے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532999_073623_updates.jpg
ہمیں نظر لگ گئی، بھارتی خاتون کھلاڑی کا شادی ملتوی ہونے پر افسوس

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر سمرتی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویشنوی شرما ایک لمحے کے جوش میں زیرِ لب گالی دیتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئیں۔

جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ لمحہ بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے، انہوں نے فوراً منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور شرمندہ سی مسکراہٹ کے ساتھ ردِعمل دیا، جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔

یہ واقعہ سری لنکا کی اننگز کے 15ویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا، جب ایک ممکنہ رن آؤٹ کا موقع ضائع ہو گیا۔ ویشنوی نے تیزی سے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی، مگر بلے باز کریز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

دلچسپ لمحے کے باوجود ویشنوی شرما کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں جہاں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز بنائے، ویشنوی نے نہایت نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کی، فی اوور صرف 6 رنز دیے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535300_045912_updates.jpg
بھارتی ویمن کھلاڑی سمرتی مندھانا کا باقاعدہ شادی منسوخ ہونے کا اعلان

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار اوپنر سمرتی مندھانا اور مشہور گلوکار پالاش مچل کی شادی باقاعدہ طور پر منسوخ کر دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کی عمدہ بولنگ نے بھارت ویمن کرکٹ ٹیم کی 30 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے سیریز میں 0-4 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

حال ہی میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے والی ویشنوی شرما اپنی بے خوف اور پُرجوش کھیل کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما نے میچ کے دوران بے ساختہ گالی دے دی ، ویڈیو وائرل