slotcosino Publish time 2025-12-29 23:55:04

افغانستان سے پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس کی واپسی مشکلات کا شکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542042_3268534_pakafghanBorder_updates.jpgفائل فوٹو

پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث افغانستان سے پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس کی واپسی مشکلات کا شکار ہے۔

افغانستان میں پاکستان اسٹوڈنٹس یونین کے صدر شہاب الدین نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وفاقی حکومت پاکستان طلباء کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کےمیڈیکل کالجوں میں خیبر پختونخوا کے ہزاروں اسٹوڈنٹس ہیں، بارڈر کی بندش کے باعث پاکستانی طلباء وطن واپس نہیں جاسکتے۔

شہاب الدین نے مزید کہا کہ افغانستان میں امتحانات ختم ہو کر موسم سرما کی 3 تین ماہ کی تعطیلات ہوچکی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان سے پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس کی واپسی مشکلات کا شکار