ڈی آئی خان: کاشت کاروں کا مناسب ریٹ نہ ملنے تک شوگر ملوں کو گنا نہ دینے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542053_8047758_Sugar-cane_updates.jpgڈیرہ اسماعیل خان میں کاشت کاروں نے ضلع کی چاروں شوگر ملوں کو گنا فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صدر کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ جب تک شوگر ملیں گنے کے کاشتکاروں کو مناسب ریٹ نہیں دیں گے، گنا فراہم نہیں کیا جائے گا۔
کسان اتحاد اور کاشتکاروں کے اجلاس میں شوگر ملوں کو گنے کی فراہمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر کسان اتحاد اکبر خان قیصرانی کا کہنا تھا کہ گنا کسان کی ملکیت ہے، اسے جلا دیں گے مگر شوگر ملوں کے من مانے ریٹ پر نہیں دیں گے، جب تک کاشت کاروں کی محنت کے مطابق ریٹ طے نہیں کیا جاتا گنے کی ترسیل روکی جائے گی۔
Pages:
[1]