ایرا خان کا بے باک اور سچا اعتراف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542049_9876012_Irakhan1_updates.jpgبالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے بے باک اور سچا اعتراف کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرا خان نے باڈی امیج اور خود کی قدر سے متعلق مسائل پر کھل کر بات کی اور بے باک اور سچا اعتراف کیا اور کہا کہ ’ہاں میں موٹی ہوں‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521245_072517_updates.jpg
میں اب تھراپی نہیں کروا رہی، ایرا خان
بھارتی اسٹار اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی مکمل ذہنی صحت کی خبر شیئر کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ وہ 2020ء میں موٹاپے، خوراک اور خود کو جیسی ہوں ویسا قبول کرنے کے مسائل سے نبرد آزما رہی ہوں، مجھے اب بھی بہت سے باتوں کو سمجھنا ہے۔
ایرا خان نے مزید کہا کہ اس موضوع پر بات کرنا میرے لیے ڈپریشن پر بات کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہے، لیکن میں اسے ضروری سمجھتی ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خود کو مس فٹ، زائد وزن اور موٹاپے کا شکار محسوس کیا ہے، میں کسی ایٹنگ ڈس آرڈر کی مریضہ نہیں ہوں اور نہ ہی یہ سب کچھ ماہر کی حیثیت میں کہہ رہی ہوں بلکہ میر ے ذاتی تجربات ہیں جو شیئر کیے ہیں۔
عامر خان کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ میرے اس اقدام کا مقصد حمایت حاصل کرنا نہیں بلکہ باڈی امیج اور ذہنی صحت پر کھیلی گفتگو کا ماحول بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باڈی امیج کے مسائل اعتماد، رشتوں اور پیشہ وارانہ زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، شوہر کے ساتھ تعلق بھی اس وجہ سے متاثر رہا ہے۔
ایران خان نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی عمر اور قد کے لحاظ سے موٹاپے کا شکار ہیں، وہ اس پر بات کرتے ہوئے خود کو پراعتماد کم ہی پاتی ہیں۔
Pages:
[1]