slotcosino Publish time 2025-10-14 17:00:07

پاکستان سپر لیگ اور فرنچائزز کی ویلیو ایشن کا معاملہ تاخیر کا شکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519405_2601750_06_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ اور فرنچائزز کی ویلیو ایشن کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویلیو ایشن کے لیے ایک غیر ملکی کمپنی کا تقرر کیا تھا، غیر ملکی کمپنی پی ایس ایل اور بعض فرنچائزز کی ویلیو ایشن مکمل کر چکی ہے۔

ایک سے زائد فرنچائزز کا عدم تعاون ویلیو ایشن میں تاخیر کا باعث بننے لگا، بعض فرنچائزز کے عدم تعاون کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-08/1517339_015923_updates.jpg
اگلی سپر لیگ دو اضافی ٹیموں کیساتھ اپریل مئی میں ہونیکا امکان

کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلیو ایشن میں تاخیر سے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے معاملات بھی رکے ہوئے ہیں، پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی شمولیت اور لیگ کا طریقہ کار بھی التوا کا شکار ہے۔

پی ایس ایل ویلیو ایشن کا مقصد فرنچائزز اور کمرشل رائٹس کی مالیت طے کرنا ہے، ویلیو ایشن کے بعد ہی پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی قدر کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگست کے آخر میں ایک کمپنی کو ویلیو ایشن کا کنٹریکٹ دیا گیا جو پانچ ہفتوں میں مکمل ہونا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان سپر لیگ اور فرنچائزز کی ویلیو ایشن کا معاملہ تاخیر کا شکار