’آپ کو خوبصورت کہلوانے پر اعتراض تو نہیں؟‘، ٹرمپ کا اطالوی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی سے غیر متوقع سوال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519384_4952895_News1_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی سے متعلق ایک غیر متوقع بیان دے کر بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اجلاس کے دوران میلونی اسٹیج پر موجود تقریباً 30 عالمی رہنماؤں میں واحد خاتون تھیں۔
ٹرمپ نے خطاب کے دوران اطالوی وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اگر کسی عورت کو ’خوبصورت‘ کہوں تو امریکا میں سیاسی کیریئر ختم ہو جاتا ہے لیکن میں یہ خطرہ مول لے رہا ہوں، آپ ایک خوبصورت نوجوان خاتون ہیں۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ میلونی کی جانب مڑے اور کہا، ’آپ کو خوبصورت کہلوانے پر اعتراض تو نہیں؟ کیونکہ آپ واقعی خوبصورت ہیں۔‘
میلونی اس موقع پر ٹرمپ کے پیچھے کھڑی تھیں اور اِن کا فوری طور پر دیا گیا ردِعمل کیمرے کی آنکھیں قید کرنے میں ناکام رہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میلونی ایک ’ناقابلِ یقین‘سیاسی رہنما ہیں جنہیں اٹلی میں بہت احترام حاصل ہے اور وہ ایک کامیاب سیاست دان کے طور پر اُبھری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-14/1519334_064622_updates.jpg
مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے پر دستخط، پاکستان کا نام بار بار گونجتا رہا
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے شرم الشیخ کے عالمی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی خواتین سے متعلق بیانات اور الزامات کے باعث شدید تنقید کا سامنا کر چکے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ایک امریکی عدالت نے مصنفہ ای جین کیرول کے ہتکِ عزت کیس میں صدر ٹرمپ پر بھاری جرمانہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے۔
Pages:
[1]