اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا، سلمان اکرم راجا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519410_1561727_sal_updates.jpgفائل فوٹوپی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑ پیدا کرسکتے ہیں، یہ بری طرح ناکام ہوچکےہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حلف روکنے کا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہو جائے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا نہیں کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں،تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519396_102256_updates.jpg
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لطف الرحمان
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہو پھر نیا وزیراعلیٰ منتخب ہو۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوس ناک ہے، دو برادر مسلمان ملکوں میں جنگ نہیں ہونی چاہیے، ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے، ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور یہاں پر دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے، امن نہیں ہوسکتا۔
Pages:
[1]