بچے کی موت پر سیاست نہیں، تعزیت کرنے آیا ہوں، سلمان عبداللّٰہ مراد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542074_4908856_SalmanAbdullahMurad_updates.jpgفائل فوٹوڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد جاں بحق بچے کے لواحقین سے تعزیب کیلئے کورنگی مہران ٹاؤن پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ وہ بچے کی موت پر سیاست نہیں تعزیت کرنے آئے ہیں، یو سی چیئرمین کو 10دن پہلے ہی گٹر کے 10 ڈھکن دیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542072_101349_updates.jpg
گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد کی میڈیا سے گفتگو
کورنگی میں جاں بحق ہونے والے 8 سالہ دلبر کے والد نے کہا ہے کہ میرا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں اہلکار ذمے دار ہو یا منتخب نمائندہ، سخت سزا دی جائے گی، یہ ٹاؤن پیپلز پارٹی کا نہیں مگر جاں بحق بچہ ہمارا بچہ ہے۔
سلمان عبداللّٰہ مراد نے مزید کہا کہ ٹاؤن اور یو سی چیئرمین کا تعلق پیپلز پارٹی سے نہیں، گٹر کے ڈھکن کے لیے ہر یو سی کو 1 لاکھ روپے دیے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹاؤن چیئرمین کو فون کیا مگر وہ حیدرآباد میں تھے، نیپا واقعے پر جس طرح ایکشن لیا گیا یہاں بھی ایسا ہی کیا جائے گی۔
Pages:
[1]