slotcosino Publish time 2025-12-30 04:27:58

ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542076_5037112_FBR-2_updates.jpg

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل کردیں۔

ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے، ہائی رسک سیکٹرز میں سیلز ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔   

ایف بی آر کے مطابق تمام انفورسمنٹ اقدامات قانون کے مطابق اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ قانون کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے مساوی مسابقتی ماحول برقرار رکھا جا ئے گا۔   

ایف بی آر کے مطابق رضاکارانہ عملدرآمد کرنے والی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل