slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:53

اداکارہ کو ہراساں کرنے والا بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517284_107239_director_updates.jpgہدایتکار بی آئی ہیمنت کمار۔فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ کو فلم میں کام کی پیشکش کے بہانے جنسی طور پر ہراساں، فراڈ اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا گیا۔

اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کےاداکار و ہدایتکار بی آئی ہیمنت کمار پر ہراسگی، بلیک میلنگ اور مالی دھوکا دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517264_075810_updates.jpg
بھارتی اداکارہ آہانا کومرا کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

40 سالہ آہانا نے کہا کہ جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ موت اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہیمنت کمار نے 2022 میں اس سے رابطہ کیا اور اسے ایک فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ اس معاہدے کے تحت اداکارہ کو دو لاکھ روپے معاوضہ اور 60 ہزار روپے بطور ایڈوانس کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اداکارہ کی شکایت پر بنگلور کی راجہ جی نگر پولیس نے بی آئی ہیمنت کمار کو مذکورہ بالا الزامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: اداکارہ کو ہراساں کرنے والا بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار