صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام، سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542095_562257_un_updates.jpgصومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر پاکستان سمیت اسلامی ممالک کا مذمتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کی گئی،دیگر ممالک کے ساتھ چین نے بھی صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کر دی۔
Pages:
[1]