ایشین کپ فٹ بال کوالیفائر، پاکستان کا افغانستان سے میچ مشکلات کا شکار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516610_5161368_PFF_updates.jpg—فائل فوٹو
ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کے افغانستان کے خلاف ہوم میچ میں کئی مشکلات پیدا ہو گئیں۔
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کےد رمیان میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-06/1507763_082102_updates.jpg
انڈر 23 ایشین کپ فٹبال کوالیفائر، پاکستان کو 1 اور شکست
ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کے لیے افغان ٹیم کو ویزے بھی جاری نہیں ہو سکے ہیں، کابل میں انٹرنیٹ کی بند ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ویزوں کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو تاحال فیفا کے باضابطہ فنڈز جاری نہیں ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم میں شامل اوورسیز پلیئرز کو لانے میں مشکلات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے مالی مسائل کی وجہ سے 13 کے بجائے صرف 5 اوورسیز پلیئرز کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں حارث زیب، میکائیل عبداللّٰہ، اعتزاز حسین، عبداللّٰہ اقبال اور اوٹس خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف دیگر اوور سیز پلیئرز کو فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ دینے سے قاصر ہے، دوسری طرف فیفا نے فنڈز کا اجراء گزشتہ 2 سال کی آڈٹ رپورٹ سے مشروط کر دیا ہے۔
Pages:
[1]