ہوم الوون فلم کا سین حقیقت بن گیا، 12 سالہ بچے نے چور پکڑوا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542267_4211691_Untitled-1222_updates.jpgفائل فوٹوہالی ووڈ فلموں کے پسندیدہ افراد کو ہوم الون ضرور یاد ہوگی۔ فلمی سین کی طرح رواں برس 12 سالہ بچے نے گھر میں کرسمس چور کو پکڑوایا۔
ہوم الون ہالی ووڈ کی کامیڈی تھرلر فلم ہے، جو اپنے تجسس اور مزاحیہ واقعات کی بنا پر ہر عمر کے افراد کی توجہ مبذول کروانے میں کامیاب رہی، اس فلم کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اس کے کئی سیکوئل بنے اور ہٹ رہے۔
اس فلم میں ایک کمسن بچہ جو گھر میں اکیلا ہوتا ہے، کرسمس کے موقع پر گھر میں چوری کے لیے گھسنے والے چوروں کی ناک میں دم کردیتا ہے اور پھر انہیں پولیس کے ہاتھوں پکڑوا دیتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2021-12-04/1020041_031643_updates.jpg
فلم ہوم الون میں دکھایا جانے والا گھر اب کرائے پر دستیاب
لاس اینجلس ہوم الون نامی مشہور فلم میں ایک گھر کا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تاہم ایسا ہی کچھ حقیقت میں گزشتہ دنوں امریکی شہر نیویارک میں کرسمس کے موقع پر ہوا، گھر میں موجود 12 سالہ لڑکے نے دانش مندی سے کام لیتے ہوئے ناصرف چور کی امیدوں پر پانی پھیرا بلکہ اس کو پولیس سے ہتھکڑیاں بھی لگوادیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میڈفورڈ میں واقع اپنے گھر میں موجود 12 سالہ لڑکا ٹرسٹن ٹیلر کچن کی کھڑکی ٹوٹنے کی آواز اور گھر میں چلنے کی آواز آنے پر متحرک ہوگیا۔
یہ دیکھ کر لڑکے نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں گھسنے والے چور کو تلاش کرنے کے بعد پولیس کی ایمرجنسی سروس پر کال کی، پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا اور جلد پہنچنے کا کہا۔
پولیس لڑکے کی کال پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور 53 سالہ چور کرسچن گارسیا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
Pages:
[1]