slotcosino Publish time 2025-12-30 18:07:07

پاکستان کا بنگلادیش کی خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542299_2047063_08_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر
[*] بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں




واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق خالدہ ضیاء کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔

خالدہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کا بنگلادیش کی خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار