1000 گولز کا سنگ میل عبور کروں گا انشاء اللّٰہ: رونالڈو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542290_780742_9_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیاپرتگالی فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کا دبئی میں ہونے والے گلوب ساکر ایوارڈز میں مسلسل تیسری بار مڈل ایسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایک جملہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بن گیا، جب انہوں نے اپنے ہزار گول کے ہدف کے لیے انشاء اللّٰہ کہا۔
40 سالہ رونالڈو نے اس اعزاز کی دوڑ میں کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا، انہوں نے 2025 کے دوران تمام مقابلوں میں 40 گولز اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا ثبوت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542255_065101_updates.jpg
رونالڈو مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی قرار
کرسٹیانو رونالڈو مڈل ایسٹ کے بہترین کھلاڑی قرار، مسلسل تیسرے سال گلوب سوکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
الناصر کلب سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کا معاہدہ 2027 کے وسط تک ہے، انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ایک جذباتی خطاب کیا۔
رونالڈو نے کہا کہ مزید کھیلنا آسان نہیں ہوتا، لیکن میرا جذبہ ابھی زندہ ہے اور میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں، چاہے میں مشرقِ وسطیٰ میں کھیلوں یا یورپ میں مجھے فٹبال کھیلنا، گول کرنا اور ٹرافیاں جیتنا پسند ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر کے سب سے بڑے ہدف کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ آپ سب جانتے ہیں میرا ہدف کیا ہے، میں مزید ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں اور ایک ہزار گول اسکور کرنا چاہتا ہوں، اگر میں انجری سے محفوظ رہا تو میں ضرور ایک ہزار گول مکمل کروں گا، ان شاء اللّٰہ۔
رونالڈو کے اس جملے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔
Pages:
[1]