slotcosino Publish time 2025-12-30 19:24:59

کینیڈین سیاح خاتون دہلی ریلوے اسٹیشن پر دھوکا دہی سے بال بال بچ گئی: ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542303_476940_News8_updates.jpg
اسکرین گریبز

بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نامناسب سلوک اور مبینہ دھوکہ دہی کے واقعات اکثر اوقات ہی خبروں میں آتے رہتے ہیں۔

اب حال ہی میں ایک بھارتی شہری کی جانب سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی سولو ٹریول کانٹینٹ کریئیٹر کلاڈیا فالینٹا کو دھوکا دینے کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کو انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے خودکانٹینٹ کرئیٹر کلاڈیا نے شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ اسکیم کی کوشش کا انکشاف کیا۔

کلاڈیا کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا جب وہ دہلی ریلوے اسٹیشن پر وارانسی جانے کے لیے پہنچیں۔








اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور دعویٰ کیا کہ ان کا ٹرین ٹکٹ جعلی ہے۔ اس شخص نے انہیں اسٹیشن سے باہر ایک دوسرے ’دفتر‘ میں جا کر نیا ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔

کلاڈیا نے ویڈیو میں بتایا کہ انہیں شک ہوا کہ اس شخص کا مقصد انہیں اصل ٹرین مس کروا کر جعلی ٹکٹ فروخت کرنا تھا۔

اس صورتحال پر ویڈیو کے دوران کینیڈین سیاحشدید غصے میں نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر اس طرح ردعمل نہیں دیتیں لیکن وہ بھارتی شہر دہلی میں سفر کی حقیقت کو بغیر فلٹر کے دکھانا چاہتی تھیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے ردِ عمل کو بھی ریکارڈ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518775_112521_updates.jpg
’معزز بھارتی سیاح، بوفے کا کھانا پرس میں نہ رکھیں‘، بھارتی سیاحوں کے نام سوئس ہوٹل کا پیغام

بھارتی سیاحوں کے نام سوئس ہوٹل کا جاری ہونے والا خاص پیغام اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خاتون سیاح نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اسکیم سے بچنے کی کوشش کی اور بروقت صورتحال کو سنبھال کر اصل ٹرین میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب کسی غیر ملکی سیاح نے بھارت میں اس نوعیت کے تجربے کا ذکر کیا ہو۔

اس سے قبل ایک کوریائی کانٹینٹ کری ایٹر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پرانی دہلی میں ایک بزرگ شخص نے ’پروفیسر‘ بن کر دھوکہ دینے اور زائد رقم بٹورنے کی کوشش کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: کینیڈین سیاح خاتون دہلی ریلوے اسٹیشن پر دھوکا دہی سے بال بال بچ گئی: ویڈیو وائرل