شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542324_3964455_14_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔
برسبین ہیٹ نے شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے گھٹنے کا ری ہیب شروع کر دیا ہے اور ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر بولر کے گھٹنے کا معائنہ کیا جائے گا۔
برسبین ہیٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی ان فٹ ہونے کے سبب بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ پی سی بی نے مجھے واپس بلالیا ہے، میں اپنا ری ہیب پاکستان میں مکمل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ جلد میدان میں واپس آجاؤں گا، سپورٹ کرنے پر برسبین ہیٹ اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Pages:
[1]