slotcosino Publish time 2025-12-31 00:36:56

اداکار موہن لال کی والدہ 90 برس کی عمر میں چل بسیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542339_8288731_mohanlal_updates.jpg

ساؤتھ اور بالی ووڈ فلموں کے معروف اداکار موہن لال کی والدہ شانتا کماری90 برس کی عمر میں منگل کو کوچین شہر کے علاقے ایرنا کولم میں واقع اپنے گھر پر چل بسیں۔

موہن لال کے قریبی دوست اور ملیالم سنیما کے سپر اسٹار محمد کٹی پناپرامبل اسماعیل المعروف مموٹی تعزیت کےلیے ان کے گھر گئے۔

دریں اثنا ساؤتھ اور بالی ووڈ میں موجود موہن لعل کے دوستوں کی جانب سے انھیں اظہار ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-26/1454907_060906_updates.jpg
امیتابھ اور رجنی کانت کی جانب سے پذیرائی پر موہن لال خوش

بھارتی اداکار و پروڈیوسر پرتھوی راج سوکومران اور ملیالم سپر اسٹار موہن لال کی فلم ایل ایس: ایمپوران کے ٹریلر کو سائوتھ اور بالی ووڈ میں موجود انکے ہم عصروں ایس ایس راجہ مولی، پرابھاس اور رام گوپال ورما کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

والدہ کی موت کے وقت دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ موہن لعل ایک فلم کی شوٹنگ میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ موہن لعل کی والدہ کا تعلق ایلانتھور پتھنامیتھیٹا سے لیکن وہ اپنےآنجہانی شوہر جو کہ کیرالہ حکومت کے سیکریٹری قانون تھے، کی وجہ سے تھروناتھم پورم منتقل ہوگئی تھیں۔

وہ گزشتہ دس برس سے بیمار اور بستر پر تھیں، موہن لال انھیں علاج کے لیے کوچین لائے تھے۔
Pages: [1]
View full version: اداکار موہن لال کی والدہ 90 برس کی عمر میں چل بسیں