slotcosino Publish time 2025-12-31 03:13:07

بابر سلیم سواتی نے ملک احمد خان کو احتجاج خط بھیج دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542349_1265940_PunjabKP_updates.jpg

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔

خط میں پنجاب اسمبلی کے دورے کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542067_081732_updates.jpg
خواجہ آصف کی سہیل آفریدی کو مل کر مذمت اور سدباب کرنے کی دعوت

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مل کر مذمت اور سدباب کرنے کی دعوت دیدی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں آنے والے وفد کو پنجاب اسمبلی میں غیر پیشہ ورانہ رویے اور غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جو پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے خط میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وفد کے اراکین کو بار بار سیکیورٹی چیک، جارحانہ سوالات اور جسمانی روک تھام جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا، جو کسی بھی جمہوری اور مہذب نظام میں ناقابل قبول ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542035_052435_updates.jpg
پنجاب حکومت اخلاقی و ذہنی پستی کی شکار، رویہ غیر جمہوری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اخلاقی و ذہنی پستی کی شکار، رویہ غیر جمہوری اورقابل مذمت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خط میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بعض اراکین کو دھکے دیے گئے اور نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جس سے پارلیمانی وقار مجروح ہوا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ افراد نے خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنانے کی کوشش کی، جس سے سرکاری دورے کی سنجیدگی متاثر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں اور ان کے درمیان روابط باہمی احترام، تحمل اور پارلیمانی آداب کے تحت ہونے چاہئیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمے دار عناصر کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح ہدایات جاری کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس نوعیت کے واقعات کو نظرانداز کیا گیا تو یہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور وفاقی تعاون کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بابر سلیم سواتی نے ملک احمد خان کو احتجاج خط بھیج دیا