slotcosino Publish time 2025-10-14 19:36:09

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519404_4689177_US-President-and-Mayalsian-FM-Haji-MB-Hassan_-2_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے بتایا کہ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا۔

حاجی محمد بن حاجی حسن نے کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-02/1496977_040834_updates.jpg
کمبوڈیا کا بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کےدرمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹائیں گے۔

محمد حسن نے مزید کہا کہ ملائیشیا اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مدد فراہم کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے