slotcosino Publish time 2025-10-14 19:36:13

نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519439_5179897_10_updates.jpg—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر کو آنے دیں، وہ فیصلہ کریں گے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519071_015030_updates.jpg
محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا تھا۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر سلیم سواتی نے کہا تھا کہ آج موجودہ الیکشن میں اس ایون کے تمام اراکین موجود تھے، جو کام ہوا ہے آئین کے مطابق ہوا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کیا، ہو سکتا ہے ان کی کوئی مجبوری ہو۔ لیکن وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ محمد سہیل آفریدی کے ووٹوں کی تعداد 90 ہے۔
Pages: [1]
View full version: نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ