اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نےکہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا، عاطف خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519440_2588392_atf_updates.jpgفائل فوٹوپی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نے کہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ جب دو دفعہ ایک آدمی نے استعفیٰ دے دیا اس کے بعد گورنر کا کوئی کام نہیں بنتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ قانونی طور پر وزیراعلیٰ صرف اپنا استعفیٰ بھیجتا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رولنگ دی ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ اگر یہاں سے ناامید ہوئے تو احتجاج کریں گے، الیکشن ساری اپوزیشن پارٹیز کے سامنے ہوا، کوئی سیکرٹ بیلٹ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی، صوبے کےحالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔
Pages:
[1]