102 Publish time 2025-10-9 00:36:07

امریکا: کم عمر طالب علم سے جنسی تعلق پر شادی شدہ خاتون ٹیچر گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517590_6636718_teac_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

امریکی ریاست الاباما میں ایک شادی شدہ اسکول ٹیچر اور چیئر کوچ پرطالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں گرینڈ جیوری نے فردِ جرم عائد کر دی۔

32 سالہ خاتون ٹیچر مکائیلا کالڈ ویل ہوجنز جو دو بچوں کی ماں بھی ہے کو طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا 30 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516296_061907_updates.jpg
امریکا: خاتون ٹیچر کا اسکول پرنسپل سے افیئر سامنے آنے کے بعد سابق شوہر کے گھر پر فائرنگ

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون ٹیچر کے سابق شوہر کے گھر پر نامعلوم شخص نے 6 گولیاں چلائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر پر 19 سال سے کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کا الزام ہے، تاہم خاتون نے جرم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔

خاتون 2022 سے اسکول میں کام کررہی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف ویسٹ الاباما سے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا اور اپنے کالج کے ساتھی سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا: کم عمر طالب علم سے جنسی تعلق پر شادی شدہ خاتون ٹیچر گرفتار